اسلام آباد(رم نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد جموں و کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (آزاد کشمیر) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج شام ایوانِ صدر میں طلب کر لیا ہے۔ اس بیٹھک کا بنیادی مقصد ریاست کے اگلے صدر کے لیے موزوں امیدوار کا نام فائنل کرنا اور انتخابی حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔اجلاس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، انچارج کشمیر امور فریال تالپور اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین شرکت کریں گے۔
کشمیر کی صدارت کے لیے جوڑ توڑ تیز: صدر زرداری آج امیدوار کے نام کا فیصلہ کریں گے