لاہور (رم نیوز) پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن کا میلہ سج گیا ہے، جہاں ملکی اور غیر ملکی ستاروں پر کروڑوں روپے کی برسات ہورہی ہے۔ 800 سے زائد کھلاڑیوں کی موجودگی میں آٹھ فرنچائزز اپنے 16 سے 20 رکنی سکواڈز کی تشکیل میں مصروف ہیں۔
آکشن کے دوران اب تک کی سب سے بڑی بولی نسیم شاہ کے لیے لگی، جنہیں راولپنڈی کی ٹیم نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں اپنا بنا لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے عوض دوبارہ ٹیم میں شامل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا، جبکہ لاہور قلندرز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں پک کیا۔ آکشن کے اس مرحلے میں سب سے بڑا اپ سیٹ عماد وسیم کا رہا، جنہیں کسی بھی ٹیم نے خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ان کے علاوہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی سعود شکیل، تیز رفتار بولر احسان اللہ اور آل راؤنڈر حسین طلعت کو بھی اس مرحلے میں کوئی خریدار نہ مل سکا۔