اسلام آبادؔ(رم نیوز)صدر آصف علی زرداری نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اس سمری پر دستخط کیے۔اس فیصلے کے تحت ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کے شرائط و ضوابط میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد قانونی افسران کے سروس اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔