ڈھاکہ(رم نیوز) بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران ضلع گوپال گنج میں پولنگ سٹیشن پر دستی بم کے حملے نے انتخابی عمل میں سنسنی پھیلا دی، واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔بنگلادیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ پولنگ سٹیشن کے داخلی راستے پر ہوا جس سے عمارت کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو حصار میں لے لیا ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش انتخابات: گوپال گنج میں پولنگ سٹیشن میں دھماکہ