کوئٹہ میں بسنت کی تیاریاں مکمل، جشن کا آغاز آج سے ہوگا

کوئٹہ(رم نیوز) لاہور کے بعد اب صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر میں پتنگ بازی کا جشن آج سے شروع ہو رہا ہےانتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو بسنت کو محفوظ اور پرامن انداز میں منانے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکام نے زور دیا ہے کہ جشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔بسنت کی یہ تقریبات 13 فروری سے شروع ہو کر 15 فروری تک جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں دو دہائیوں کے وقفے کے بعد بسنت کی واپسی ہوئی تھی جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی تھی۔