بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج تک دھرنا جاری رہے گا، اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس پر احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد (رم نیوز)اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کے مکمل طبی علاج تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے گی، جس کے لیے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، اور اگر اس دوران خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی۔