اسلام آباد (رم نیوز)حکومتی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی قیادت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ آج ڈاکٹروں کا ایک خصوصی پینل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، حکومتی نمائندوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کر کے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی تک ان کے ذاتی معالج کی رسائی کے مطالبے پر تحریک انصاف کا اسلام آباد کے 3 مقامات پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ سکیورٹی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قیدی وینز بھی موقع پر تعینات ہیں۔