سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن نے اہم حکومتی حکام اور انتظامیہ کو طلب کر لیا

کراچی (رم نیوز)کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے سانحے کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کے سربراہان اور ذمہ داران کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔کمیشن نے گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا، ڈی سی جنوبی، ایس ایس پی سٹی، اور ڈی آئی جی ٹریفک کو طلب کیا ہے۔

اس کے علاوہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر افسر، اور سول ہسپتال کے میڈیکو لیگل افسر کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں جوڈیشل کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے (SBCA)، ڈی جی ریسکیو 1122، سی ای او واٹر کارپوریشن اور سی ای او کے الیکٹرک کو 18 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔