لاہور (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ میں تکلیف کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں جن کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پر وزیر اعظم بھی بے بس نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں تین اپریل تک توسیع کر دی ہے۔