بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو دھرنا جاری رہے گا: اسد قیصر

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جب تک انہیں جیل سے ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا، پارٹی کا دھرنا جاری رہے گا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے انہیں ان کی فیملی کے منتخب کردہ ہسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل ڈاکٹروں کے نام وزیر اعظم کو بھجوائے گئے مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں عام قیدیوں جیسی سہولیات ہیں جو آنکھ کے علاج کے لیے ناکافی ہیں۔