لاہور (رم نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے اور حقائق چھپانے پر شوہر کو بھاری جرمانے اور ادائیگیوں کا حکم سنا دیا ہے۔ عدالت نے شوہر کو پہلی بیوی کو 10 لاکھ روپے حقِ مہر اور سامانِ جہیز کی مالیت فوری ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس عابد حسین چھٹہ نے خاتون مہناز سلیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں ترمیم کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیوی کی اجازت کے بغیر کی جانے والی دوسری شادی کے بعد شوہر حقِ مہر کی رقم فوری ادا کرنے کا پابند ہے۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ شوہر طلاق مؤثر ہونے تک بیوی کو ماہانہ 15 ہزار روپے نان نفقہ بھی ادا کرے گا۔ فیصلے میں یہ بھی زور دیا گیا کہ زبانی طلاق کی قانونی حیثیت نہیں جب تک اس کے تمام لوازمات پورے نہ کیے جائیں۔