سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 26 دہشت گرد گرفتار

لاہور(رم نیوز)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 26 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں القاعدہ کا ایک کارندہ اور فتنہ الخوارج کے 4 ارکان شامل ہیں، جن کا تعلق علاقہ غیر سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم، اور 3 ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔