سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار 969 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔