بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری, احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ڈھاکہ/اسلام آباد(رم نیوز) بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب کل 17 فروری کو منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال شرکت کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیرونِ ملک دورے کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

تاہم وہ جلد بنگلہ دیش کا دورہ کر کے نئے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں چین، سعودی عرب، بھارت، ترکیہ اور یو اے ای سمیت کئی اہم ممالک کے سربراہان اور نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق بی این پی نے 299 میں سے 209 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی ہے۔ دیگر جماعتیں: جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی قوت بن کر ابھری ہے، جبکہ طلبہ کی جماعت این سی پی نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔