کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 'فتنہ الہندوستان' کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی(رم نیوز)سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی (CTD) نے کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم 'فتنہ الہندوستان' کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور تخریبی آلات برآمد ہوئے ہیں، جن میں 5 کلو بارود، 10 میٹر پرائما کارڈ، 3 عدد ڈیٹونیٹرز اور ایک کلو بال بیرنگ شامل ہیں۔