اسلام آباد: پی ٹی آئی کا کے پی ہاؤس کے باہر دھرنا ختم، پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج جاری

اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ پارلیمنٹ نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈا پور کے روانہ ہونے کے بعد کے پی ہاؤس کے باہر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن کا دھرنا بدستور جاری ہے، جس میں محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔