ڈھاکہ(رم نیوز) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان آج دارالحکومت ڈھاکہ میں وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ حالیہ انتخابات میں بی این پی اور اس کے اتحادیوں نے 212 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے، جسے ملک میں بڑی سیاسی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکا پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ پاکستانی قیادت کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیشی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
طارق رحمان آج بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، احسن اقبال کی شرکت