لاہور(رم نیوز) گورنرپنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔ غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کا تحفظ ترمیمی آرڈیننس 2026 بھی جاری کردیاگیا۔ ترمیمی آرڈیننس سے پنجاب لینڈ ریونیو میں ڈیجیٹل نظام کو فروغ ملے گا۔ زمینوں کی حد بندی اور غیر قانونی قابضین بے دخلی کے لیے قانونی طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔
اراضی انتقال کے لیے ای رجسٹریشن سسٹم متعارف کرادیاگیا ہے۔ زمین کے تمام انتقال ڈیجیٹل کیے جائیں گے، پٹواری کو صرف وراثتی انتقال کا اختیار ہوگا۔ آرڈیننس کے تحت تنازعات حل کی کمیٹی کی جگہ سکروٹنی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ڈی سی ،ڈی پی او پولیس افسران سکروٹنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔