لاہور(رم نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں پیرا فورس کا کام صرف پرائس کنٹرول کا ہوگا۔ پیرا فورس کے اہلکار پورے پنجاب میں موجود ہوں گے۔
پنجاب پولیس آپ کی شکایت پر فوری ایکشن میں آئے گی۔ 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیے جارہے ہیں۔ اب تک 4 لاکھ رمضان نگہبان کارڈ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ رمضان نگہبان کارڈ سے 10 ہزار روپے کا راشن خریدا جاسکتا ہے۔ 9 ہزار دو سو روپے ای ٹی ایم سے نکلوا سکتے ہیں۔ رمضان نگہبان کارڈ کو ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں ہے۔ رمضان نگہبان کارڈ مستحق خاندانوں کی دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے۔ مسیحی کمیونٹی کو بھی دس ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔یہ دس ہزار روپے آپ کی امانت ہیں۔