اسلام آباد(رم نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس بیٹھک کا بنیادی مقصد حکومت مخالف دھرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا اور مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔اپوزیشن جماعتیں اس وقت احتجاجی تحریک کو تیز کرنے کے لیے ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔