اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظام کو جدید بنانے اور سیکیورٹی بہتر کرنے کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد کی انتظامیہ نے موٹر سائیکلوں کے لیے ایم ٹیگ لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز 20 فروری سے کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور موٹر سائیکلوں کی ڈیجیٹل شناخت کو یقینی بنانا ہے، جو کہ عموماً ٹول پلازوں یا مخصوص شاہراہوں پر آمد و رفت کو آسان بناتا ہے۔
اسلام آباد: موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ (M-Tag) لگانے کا فیصلہ، 20 فروری سے آغاز