لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار

لاہور (رم نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے باعث موسم کی تبدیلی نے شہریوں کے چہرے کھلا دیے۔ طویل خشک موسم کے بعد بادل برسنے سے جہاں فضا میں موجود گرد و غبار میں کمی آئی، وہی درجہ حرارت گرنے سے خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور کے مختلف مقامات پر بادلوں نے ڈیرے ڈالے، جن میں درج ذیل علاقے نمایاں رہے۔ مال روڈ، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ اور سول سیکرٹریٹ،رہائشی علاقے: علامہ اقبال ٹاؤن، گڑھی شاہو، ساندہ روڈ، چوبرجی اور جیل روڈ۔ان علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے سڑکیں بھیگ گئیں اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے حبس کا خاتمہ ہو گیا۔ملک کے بیشتر حصوں میں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نہ صرف پنجاب بلکہ بلوچستان، ساحلی و بالائی سندھ اور پاڑا چنار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ چند مقامات پر ژالہ باری نے سردی کی شدت میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔