رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب

پشاور(رم نیوز)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوگا۔ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ شہادتوں کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، جبکہ ترکیہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر کئی ممالک میں پہلا روزہ کل ہوگا۔بھارت، بنگلا دیش اور جاپان میں بھی جمعرات کو رمضان کا آغاز متوقع ہے۔ پاکستان میں آج چاند نظر آنے کی صورت میں کل پہلا روزہ ہوگا۔