لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاجروں کی درخواست پر رات 10 بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اب رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہ سکیں گے۔ تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔