کراچی (رم نیوز) شہرِ قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد آج موسم انتہائی خوشگوار ہے اور فضا میں موجود آلودگی میں کمی آنے سے فضائی معیار بھی قدرے بہتر ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر درجہ حرارت معتدل رہے گا، تاہم درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری رہا، جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 سے 29 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ فضا میں نمی 62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال مزید بارش کا کوئی امکان نہیں، اس لیے شہری بیرونی سرگرمیوں اور تفریح کے لیے آج کے خوشگوار ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کراچی کا موسم خوشگوار،بارش کے بعد فضائی معیار میں بہتری، خنکی برقرار