اسلام آباد ہائیکورٹ: رمضان المبارک کے لیے عدالتوں کے نئے اوقات کار جاری

اسلام آباد (رم نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رمضان المبارک کے لیے عدالتوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ سماعت: پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے 1:30 بجے تک (درمیان میں آدھا گھنٹہ وقفہ)، جبکہ جمعہ کو صبح 9:30 سے 11:30 بجے تک ہوگی۔

ماتحت عدالتیں: پیر تا جمعرات صبح 9:00 سے 2:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 9:00 سے 12:00 بجے تک کیسز کی سماعت کریں گی۔

دفتری اوقات: ہائیکورٹ کے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 9:00 سے 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔یہ نیا شیڈول یکم رمضان المبارک سے نافذ العمل ہوگا۔