دبئی(رم نیوز)متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کو زیادہ درست اور تیز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے۔ جدید ڈرونز فضا میں بلند ہو کر بادلوں، روشنی اور چاند کے مدار کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے، جس کا تجزیہ AI سسٹمز کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے روایتی طریقوں میں حائل موسمی رکاوٹیں ختم ہوں گی اور چاند کی رویت کے بارے میں مستند معلومات وقت سے پہلے فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین اسے مذہبی روایت اور جدید سائنس کا بہترین سنگم قرار دے رہے ہیں۔
یو اے ای: رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اب AI اور ڈرونز کا استعمال ہوگا