سی ٹی ڈی کا بلوچستان میں بڑا ایکشن: کوئٹہ اور بارکھان میں 14 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(رم نیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور بارکھان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں مقابلے کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ دوسری جانب بارکھان میں کارروائی کے دوران مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔