ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(رم نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ تشدد کے ذریعے ریاست کو غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا۔ سول سروسز اکیڈمی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے بدعنوانی کو ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریاست مخالف پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں اور عوام میں آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ریاست سے وفاداری کا شعور پیدا کریں۔