عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا؛ فی تولہ قیمت 5 لاکھ 16 ہزار سے متجاوز

کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 4,933 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔فی تولہ سونا: 1,300 روپے اضافے کے ساتھ 5,16,062 روپے ہے۔ 10 گرام سونا: 1,114 روپے اضافے کے ساتھ 4,42,439 روپے ہے۔فی تولہ چاندی: 32 روپے اضافے کے ساتھ 8,046 روپے ہے۔