واشنگٹن(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں منعقدہ ’غزہ بورڈ آف پیس‘ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ صدر ٹرمپ جمعرات کو 20 سے زائد ممالک کے سربراہان کی میزبانی کریں گے۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا غزہ کی تعمیرِ نو اور وہاں زندگی کی بحالی ہے۔ اس موقع پر عالمی برادری کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم 20 فروری تک قیام کریں گے اور اس دوران امریکی قیادت و دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ’غزہ امن بورڈ‘ اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے