لاہور(رم نیوز)ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز روایتی عقیدت و احترام سے ہو گیا ہے۔ پہلی سحری کے موقع پر شہروں اور دیہاتوں میں رونقیں عروج پر رہیں۔ شہریوں نے دہی، دودھ اور سحری کے لوازمات کی خریداری کے لیے بازاروں اور فوڈ پوائنٹس کا رخ کیا، جہاں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے گئے، جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں نے ریسٹورنٹس پر سحری کر کے پہلے روزے کا استقبال کیا۔ نمازِ فجر کے اجتماعات میں مساجد میں نمازیوں کا غیر معمولی رش رہا، جہاں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ملک بھر میں پہلی سحری کا جوش و خروش: دسترخوان سج گئے، مسجدیں آباد