غزہ امن بورڈ اجلاس: وزیراعظم شہباز شریف ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے

نیویارک(رم نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں ہونے والے 'غزہ امن بورڈ' اجلاس میں صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے۔ اسحاق ڈار نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی کردار اور فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کے بغیر کوئی بھی حل ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔