واشنگٹن(رم نیوز)وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس کانفرنس میں ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر حملے کے حق میں کئی ٹھوس دلائل موجود ہیں، اس لیے ایران کے لیے بہتر ہے کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدہ کر لے۔
ترجمان کے مطابق ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت ہوئی ہے اور ایرانی حکام آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات کے ساتھ جواب دیں گے۔ صدر ٹرمپ جمعرات کو 'بورڈ آف پیس' اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ اس موقع پر غزہ کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان متوقع ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی حکومت کے 'شٹ ڈاؤن' پر صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان تاحال کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا۔