تہران(رم نیوز) ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچز کے پیشِ نظر 'نوٹم' جاری کر دیا ہے، جس میں پائلٹس اور فلائٹ عملے کو متعلقہ علاقوں میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کیں، جبکہ جمعرات سے روس کے ساتھ بھی مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ ہے۔
یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب خطے میں شدید تناؤ ہے اور امریکہ نے ایران کے قریب اپنے جنگی جہاز تعینات کر رکھے ہیں۔ نوٹم کے ذریعے فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔