کولمبو(رم نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے جبکہ 12 ٹیموں کا سفر تمام ہو گیا۔
ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ 1: بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔
گروپ 2: پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
قومی ٹیم سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق 24 فروری،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ 28 فروری، پاکستان بمقابلہ سری لنکا مقابلہ ہوگا۔
بھارت اور سری لنکا میں جاری اس 20 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں گروپ سٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے فوراً بعد 21 فروری سے سپر 8 مرحلے کے سنسنی خیز مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔