سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی ریکارڈ تیزی کے بعد دوبارہ مندی چھا گئی ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس 2400 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار 324 کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 5702 پوائنٹس کے تاریخی اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 78 ہزار 853 پر بند ہوئی تھی۔