کراچی(رم نیوز) سولجر بازار کے علاقے میں صبح سویرے ایک تین منزلہ رہائشی عمارت میں گیس لیکج کے باعث ہولناک دھماکہ ہوا، جس نے پوری عمارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق دھماکہ پہلی منزل پر گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین کے باعث ہوا۔دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا، 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ علاقے کی تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے، تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکار ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔