اسلام آباد(رم نیوز)ایف بی آر نے ملک بھر کی رجسٹرڈ دکانوں اور سروسز فراہم کرنے والے تمام بڑے شعبوں کو ایک ہفتے کے اندر اپنا کاروبار مرکزی ٹیکس نظام (POS) سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت اب مختلف شعبہ جات کے لیے ٹیکس نظام کا حصہ بننا لازمی ہوگا۔
اس فیصلے کے دائرہ کار میں درج ذیل شعبے بیوٹی پارلرز، ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹرز، پلاسٹک سرجنز، نجی کلینکس اور لیبارٹریز، نجی تعلیمی ادارے، ٹریننگ سینٹرز، یونیورسٹیز اور سی اے فرمز، میرج ہالز، گیسٹ ہاؤسز، کوریئر سروسز، فٹنس کلبز اور سوئمنگ پولز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ملک کے معروف کلبز بشمول لاہور جمخانہ، کراچی جمخانہ، اسلام آباد کلب اور رائل پام کو بھی فوری طور پر رجسٹریشن کا پابند کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ منسلک ہونے والے تمام کاروبار 'پوائنٹ آف سیلز' مشین لگانے کے پابند ہوں گے۔ مزید برآں، ادارے کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی منسلک کاروبار سے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو طلب کر سکے۔ ٹیکس نیٹ میں بڑی توسیع: ایف بی آر نے درجنوں نجی شعبوں کے لیے POS سسٹم لازمی قرار دے دیا