پاکستان نے افغانستان کوایک مرتبہ پھر ڈی مارش کردیا

اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان نے افغانستان کوایک مرتبہ پھر ڈی مارش کردیا۔افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان سرزمین پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ باجوڑمیں 16 فروری کے حملے کے تناظر میں افغان ناظم الامور کو ڈیمارش کیاگیاہے۔