واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کی سکیورٹی اور ترقی کا انقلابی منصوبہ پیش کر دیا گیا ہے۔جنگ زدہ شہر رفاہ کو ترجیحی بنیادوں پر 3 سال میں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اگلے 10 سال میں غزہ کی ساحلی پٹی کو 200 نئے ہوٹلوں کے ساتھ "بحیرہ روم ریویرا" (سیاحتی مرکز) بنایا جائے گا۔ امن و امان کے لیے نئی فلسطینی پولیس فورس تشکیل دی جائے گی، جس میں 12 ہزار پولیس اہلکار اور 20 ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار شامل ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے "بورڈ آف پیس" ہی واحد اور موثر ترین فورم ہے۔
غزہ سکیورٹی پلان: 3 سال میں رفاہ کی تعمیرِ نو اور 'نیو ریویرا' کا قیام