واشنگٹن (رم نیوز)امریکی دارالحکومت میں 'بورڈ آف پیس' کے تاریخی اجلاس کے بعد مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاک امریکہ ملاقات اور امن منصوبہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں غزہ امن منصوبے کی حمایت اور بورڈ آف پیس میں بطور بانی رکن شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
امریکہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر تعزیت کرتے ہوئے سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ ایران کو سخت وارننگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 10 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ وقت میں بامعنی معاہدہ نہ ہوا تو نتائج برے ہوں گے۔
غزہ کی تعمیرِ نو اور سکیورٹی مالی امداد: امریکہ غزہ کی بحالی کے لیے 10 ارب ڈالر دے گا، جبکہ مجموعی فنڈ 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ رفاہ شہر کی 3 سال میں تعمیرِ نو کی جائے گی اور 10 سال میں غزہ کو 200 ہوٹلوں کے ساتھ "بحیرہ روم ریویرا" بنایا جائے گا۔ حماس کے ہتھیار ڈالنے کے بعد 32 ہزار اہلکاروں پر مشتمل نئی فلسطینی پولیس فورس نظم و ضبط سنبھالے گی۔