اسلام آباد/ راولپنڈی (رم نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے چار اہم اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مشترکہ آپریشن میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کے 2 ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں کی گئی کارروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اسلام آباد،ترنول کے علاقے میں 175 اہلکاروں نے درجنوں مقامات کی چھان بین کی۔راولپنڈی، ڈھوک کشمیریاں اور ملحقہ علاقوں میں 110 اہلکاروں نے رہائشی تفصیلات کی جانچ کی۔اٹک، ضلع کے 5 مختلف مقامات پر سب سے بڑی نفری (747 اہلکار) نے اسکریننگ میں حصہ لیا۔ جہلم، دینہ میں رات گئے مشترکہ آپریشن کے دوران 25 گھروں کی تلاشی اور 62 افراد کی پروفائلنگ کی گئی۔چکوال،47 گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 14 مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔