پیشہ ورانہ ماحول کا فروغ: پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کیلئے نیا لباس اور ضابطہ اخلاق نافذ

لاہور (رم نیوز) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے باقاعدہ 'سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ' نافذ کر دیا ہے۔ اس نئے ضابطہ اخلاق کا مقصد اسکولوں میں پیشہ ورانہ وقار اور یکساں تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اب تمام اساتذہ کے لیے دوران ڈیوٹی سیاہ رنگ کا گاؤن پہننا لازمی ہوگا۔

لباس کے دیگر ضوابط درج ذیل ہیں۔

مرد اساتذہ: مرد اساتذہ کے لیے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ تجویز کی گئی ہے۔

خواتین اساتذہ: خواتین اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باوقار اور مناسب لباس زیب تن کریں۔

جوتے: اساتذہ کے لیے بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ان کی شخصیت میں پیشہ ورانہ نکھار نظر آئے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کا آغاز 23 فروری 2026 سے ہوگا۔حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہان (ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز) کو پابند کیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کے لباس کی نگرانی کریں۔ مزید برآں، تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حکومتی احکامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔