لاہور ہائیکورٹ ، پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل

لاہور(رم نیوز) لاہور ہائیکورٹ ، پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیاگیا ہے۔ تین رکنی فل بینچ کی سربراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم ہوں گی۔فل بینچ 23 فروری سے پراپرٹی اونر شپ قانو ن کے خلاف درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ تین رکنی فل بینچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل ہیں۔