لاہور (رم نیوز) سموگ کنٹرول کے لیے 3ارب روپے سے 30 نئے فوگ کینز الیکٹرک ٹرکس پر نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اگلے سموگ سیزن سے قبل لاہور سے صنعتوں کی مرحلہ وار منتفقلی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونی فکیشن اور ہاٹ سپاٹس کے تعین کا اعلان بھی کیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹو اور تھری ویلرز کی جگہ ای وی ون سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ طور پر پنجاب میں خطے کی پہلی پنجاب آبزرویٹری کے قیام کا اعلان بھی کیاگیا۔ پنجاب انوائرمنٹل ریفرنس لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ اس بارے میں مریم اورنگ زیب کاکہنا ہے کہ پنجاب میں آلودگی کنٹرول کرنے کے لیے جدید ماحولیاتی قوانین کا نفاذ ہوگا اور لاہور میں 1 ارب 50 کروڑ روپے سے ماحولیاتی میوزیم قائم ہوگا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں پہلی بار ای پی اے اور کلائمٹ چینج کی اے ڈی پی قبل از وقت فائنل کی گئی ہے۔ پنجاب میں 38 اے ڈی پی سکیموں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔