احترام رمضان: پنجاب بھر میں تھیٹرز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(رم نیوز) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے ماہِ رمضان المبارک کے تقدس کی خاطر صوبے بھر کے تمام تھیٹرز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پابندی کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہوچکا ہے۔ فلم، ڈرامہ تھیٹرز اور تمام متعلقہ سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے مطابق یہ فیصلہ عوامی تقدس اور ماہِ صیام کے احترام میں کیا گیا ہے۔