کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا غلبہ رہا، جہاں ابتدائی تیزی کے بعد فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو ریڈ زون میں دھکیل دیا۔آج ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا، تاہم یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ 100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 818 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 148 کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا، تاہم مندی کے باعث 1 لاکھ 69 ہزار 592 کی کم ترین سطح کو بھی چھو گیا۔