کراچی کا موسم، اگلے 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور خشک موسم کی پیشگوئی

کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے اور وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شمال مشرق سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔فضا میں نمی 51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔