ہنگو میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ، اعلامیہ بھی جاری

ہنگو(رم نیوز) ہنگو میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اوراس کا اعلامیہ بھی جاری ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہنگو میں ڈبل سواری ، اسلحہ نمائش ، لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پرپابندی لگادی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وال چاکنگ ، پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ ڈی سی ہنگو کے مطابق اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک میں امن وامان کا قیام ہے۔